Saturday, May 31, 2025, 6:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کے ساتھ جنگ ناگزیر نہیں ہے: امریکی وزیرِ دفاع

چین کے ساتھ جنگ ناگزیر نہیں ہے: امریکی وزیرِ دفاع

لائیڈ آسٹن کا چینی ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ایشیا-بحرالکاہل خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود چین کے ساتھ جنگ نہ تو قریب ہے اور نہ ہی ناگزیر ہے۔

لائیڈ آسٹن نے یہ بات سنگاپور میں ہفتے کو شنگریلا دفاعی فورم کی سائیڈ لائنز میں چینی ہم منصب ڈونگ جون سے ایک گھنٹے سے زیادہ دیر کی ملاقات کے بات کہی۔

امریکی وزیرِ دفاع نے سنگاپور میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب کے درمیان نئے سرے سے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

لائیڈ آسٹن نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں دوبارہ بات کر رہے ہیں اور جب تک ہم بات کر رہے ہیں ہم ان مسائل کی نشاندہی کرنے کے قابل ہیں جو پریشان کن ہیں۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غلط تصورات اور غلط اندازوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور یہ آپ اسی وقت کر سکتے ہیں جب آپ ایک دوسرے سے بات کر رہے ہوں۔

دونوں ملکوں کے اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کے درمیان یہ 2022 کے بعد یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان نے بیجنگ کو مشتعل کر دیا تھا اور امریکی اور چینی افواج کے درمیان رابطے ٹوٹ گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024