جنوب مغربی چین کے صوبے ینان میں پیر کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 47 افراد دب گئے۔
ژاؤتونگ شہر کی زین شیونگ کاؤنٹی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے سے 500 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردی گیا ہے۔
مقامی میڈیا کی ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو منہدم عمارتوں کے درمیان کام کرتے دکھایا گیا ہے۔
Powerful 7.0 magnitude earthquake rocks Kyrgyztan #China border just hours after a massive landslide hit the Zhaotong City in southwestern Yunnan province that killed atleast 8 people, reports say 47 people are trapped underneath the rubble and rescue ops are underway.
Another… pic.twitter.com/jdkdNfRtLV— Earth42morrow (@Earth42morrow) January 22, 2024
خطے میں لینڈ سلائیڈنگ عام ہے۔ جنوری 2013 میں، Zhenxiong کاؤنٹی میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔