Friday, April 18, 2025, 1:07 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چین کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی؛ 20 افراد ہلاک

چین کے نرسنگ ہوم میں آتشزدگی؛ 20 افراد ہلاک

نرسنگ ہوم کے ذمہ دار ایک فرد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی چین کے صوبہ ہیبی میں ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بیجنگ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’شنہوا‘ کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت بیجنگ سے تقریباً 180 کلومیٹر شمال مشرق میں، لونگہوا کاؤنٹی کے نرسنگ ہوم میں مقامی وقت کے مطابق منگل کو رات 9 بجے (پاکستانی وقت 6 بجے) کے قریب آگ بھڑک اٹھی۔

شنہوا نے رپورٹ کیا کہ بدھ کی صبح 3 بجے تک 20 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نرسنگ ہوم میں موجود دیگر 19 افراد کو مزید مشاہدے اور علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجہ تحقیقات کی جا رہی ہے۔

banner

کاؤنٹی حکومت نے کہا کہ نرسنگ ہوم کے ذمہ دار ایک فرد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024