چین کے پہلے مقامی کروز بحری جہاز ” آڈورے میجک سٹی ” نے تجرباتی سفر شروع کر دیا ہے۔
دیو ہیکل مسافر بحری جہاز نے 1300 افراد پر مشتمل عملے کی ٹیم اور تجرباتی سفر کے لیے مختلف ممالک سے مدعو کئے گئے مسافروں کے ہمراہ شنگھائی سے لنگر اٹھا لیا ہے۔
ایک روزہ تجرباتی سفر مکمل کرنے کے بعد جہاز کل بندرگاہ پہنچے گا اور یکم جنوری کو پہلا تجارتی سفر شروع کرے گا۔
واضح رہے کہ یہ کروز جہاز چین کی شپ یارڈ کمپنی ‘سی ایس ایس سی’ کی کمپنی ‘وائےگایچیاو شپنگ’ کمپنی نے تیار کیا ہے، کروز کی لمبائی 323 میٹر اور وزن ایک لاکھ 35 ہزار 500 ٹن ہے۔
China's first domestically built large cruise ship Adora Magic City officially set sail on its first trial voyage on Sunday. Captain Niklas Peterstam shows CGTN's Lily Lyu the high-tech equipment in his control room. Check it out! pic.twitter.com/GYe1cDyuC3
— CGTN (@CGTNOfficial) December 25, 2023
کروز میں 5 ہزار 246 مسافر وں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، 16 منزلہ جہاز میں 2 ہزار 125 مسافر کمرے اور 40 ہزار مربع میٹر مشترکہ استعمال کی جگہ ہے، جہاز کو جاپان سے جنوبی ایشیاء تک کے سیاحتی سفر کے علاقے میں استعمال کیا جائے گا۔
کروز بحری جہاز بنانے کے بعد چین عسکری، تجارتی اور سیاحتی تینوں شعبوں میں بحری جہاز بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔