Tuesday, June 10, 2025, 2:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیٹ لیگ تنازع، ٹرمپ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے

چیٹ لیگ تنازع، ٹرمپ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے

پیٹ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہر کوئی ان سے خوش ہے؛ ڈونلڈ ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے دفاع میں سامنے آ گئے۔

امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگستھ پر الزام ہے کہ انہوں نے یمن پر امریکی فضائی حملوں سے قبل حساس نوعیت کی معلومات میسیجنگ ایپ ’سگنل‘ پر نجی چیٹ گروپ میں شیئر کی تھیں، جس میں ان کی اہلیہ اور بھائی بھی شامل تھے۔

حالیہ تنازع ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سامنے آنے والے گزشتہ تنازع کے 1 ماہ بعد سامنے آیا ہے، جس میں ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئر صحافی کو بھی بھیج دیے تھے۔

وائٹ ہاؤس نے اس تنازع کو پیٹ ہیگستھ اور پینٹاگون کے سربراہ کی ناراض افرادی قوت کے درمیان نوکر شاہی کی لڑائی قرار دے دیا۔

banner

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیٹ ہیگستھ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، ہر کوئی ان سے خوش ہے۔

وائٹ ہاؤس کے حکام نے دوسرے سگنل گروپ چیٹ میں فوجی منصوبوں کو شیئر کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے تاہم اس کی مکمل تردید نہیں کی ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اپنے وزیرِ دفاع پر بہت اعتماد ہے اور انہوں نے کوئی خفیہ معلومات شیئر نہیں کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024