Friday, November 22, 2024, 6:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » چیک عدالت کا بھارتی باشندے کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

چیک عدالت کا بھارتی باشندے کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم

نکھل گپتا کو سکھ لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں امریکی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

چیک جمہوریہ کی ایک اپیل کورٹ نے بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکا کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔

نکھل گپتا پر امریکی خفیہ اور تفتیشی اداروں نے خالصتان تحریک کے لیڈر گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارت کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کو اس سازش کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

چیک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نکھل گپتا کی حوالگی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر انصاف پاول بلیزیک کریں گے۔

نکھل گپتا کو چیک جمہوریہ کے حکام نے 30 جون کو امریکا کی استدعا پر گرفتار کیا تھا۔ نکھل گپتا کو کرائے کے قاتل کے ذریعے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ دس سال کی سزائے قید سنائی جاسکتی ہے۔

banner

امریکی تفتیشی حکام نے دعوی کیا تھا نکھل نے نیو یارک میں گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے ایک امریکی باشندے کی خدمات حاصل کیں۔ معاملہ ایک لاکھ ڈالر میں طے پایا اور 9 جون 2023 کو پیشگی رقم کے طور پر 15 ہزار ڈالر ادا بھی کئے گئے تھے۔

نکھل گپتا نے جس شخص کی خدمات کو کرائے کے قاتل کی حٰثیت سے حاصل کیں وہ قانون نافذ کرنے والے ایک امریکی ادارے کا سابق ملازم نکلا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024