Friday, April 18, 2025, 1:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

حکومتی کارروائی کے بعد امریکی کرنسی کی ویلو میں کمی آنے لگی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوگیا

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت نے ڈالرز کی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرلیا اور ذخیرہ اندوزوں اور جرائم میں ملوث افراد کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق ڈالر کی اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

سرکاری اہلکاروں کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سامان اور کرنسی کی غیر قانونی نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی، اجناس اورکرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا جبکہ زمینی، سمندری اور ہوائی اڈوں پر نگرانی کا نظام بھی اپ گریڈ ہوگا۔

banner

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے سستا ہوکر 316 روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں بھی ڈالر 12 پیسے سستا ہوگیا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 306 روپے 98 پیسے پربند ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024