Friday, April 18, 2025, 7:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈالر کی قیمت نیچے لانے میں آرمی چیف کا بڑا ہاتھ ہے، نگراں وزیراعظم کا دعوی

ڈالر کی قیمت نیچے لانے میں آرمی چیف کا بڑا ہاتھ ہے، نگراں وزیراعظم کا دعوی

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان طویل دورے پر پاکستان آئیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے پیچھے آرمی چیف کا بہت بڑا کردار ہے اور اس کردار کے ساتھ حکومتی سپورٹ بھی ہے۔ہمارے بجٹ کا 17 فیصد دفاع میں جاتا ہے ،اس میں ملٹری، ائرفورس اور نیوی بھی شامل ہے۔ فوجی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔

سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد بن سلمان چند لمحوں کے لئے نہیں لمبے دورانیے کے لئے پاکستان آئیں گے، وہ ایسے وقت کیلئے آئیں گے جو دونوں اطراف کیلئے آسان بھی ہو اور قابل قبول بھی ہو۔ کوشش یہ ہے کہ ہماری طرف سے پروجیکٹس پر کام مکمل ہو اور جب وہ تشریف لائیں تو ہم اس کا فائدہ اٹھا کر ان کے دستخط لے لیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کے پاس نہیں ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ غیر ضروری طور پر انتخابات کو کھینچا نہیں جائے گا، حلقہ بندیاں مکمل ہونے کا انتظار ہے،ووٹ اس جماعت کو دوں گا جو معاشی بحالی کا پلان لے کر آئے گی۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم نےکہا کہ آئی ایس آئی چیف کی ایکسٹینشن قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔تمام متعلقہ لوگوں کی رائے جان کر فیصلہ کروں گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024