Thursday, September 19, 2024, 10:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈنمارک نے فلسطینیوں کی ترقیاتی امداد روک دی، ڈینش میڈیا

ڈنمارک نے فلسطینیوں کی ترقیاتی امداد روک دی، ڈینش میڈیا

جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے بھی امداد معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈنمارک کی جانب سے فلسطینوں کو دی جانے والی ترقیاتی امداد روک دی گئی ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز جرمنی اور آسٹریا کی جانب سے بھی فلسطنیوں کی امداد معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جرمنی اور آسٹریا کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد فلسطینیوں کی امداد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شلنبرگ نے کہا تھا کہ حکومت فلسطین میں کئی منصوبوں کے لئے 20 ملین ڈالر کی امداد روک رہی ہے جبکہ جرمنی کی حکمران جماعت سوشل ڈیمو کریٹس کی وزیر ترقی سوینجا شولزے نے کہا تھا کہ فلسطین کو فی الحال کوئی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024