Friday, November 22, 2024, 12:04 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈومینیکن ری پبلک: طوفانی بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک

ڈومینیکن ری پبلک: طوفانی بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک

ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی طوفافی بارشیں قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈومینیکن ریپبلک میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث 21 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

شدید بارش کے بعد13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر (سی اوای ) نے کہا کہ بارش کے باعث گھروں میں سیلاب کاپانی داخل ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے ،بارش سے پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں میں3 بچے بھی شامل ہیں۔

banner

ڈومینیکن صدر لوئس ابیناڈر نے حالیہ بارشوں کو ملکی تاریخ کی اب تک کی سب سے بڑی طوفافی بارشیں قرار دیا ہے۔

موسلا دھار بارش کے باعث دارالحکومت سانٹو ڈومنگو میں ایک ہائی وے سرنگ کی دیوار گرنے سے 3 افراد کی موت کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024