Monday, July 21, 2025, 3:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں؛ جوبائیڈن

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو تباہ کرنے پر تُلے ہوئے ہیں؛ جوبائیڈن

سابق صدر ٹرمپ الیکشن میں فتح کے لیےناجائز حربے استعمال کر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کے صدر جوبائیڈن نے سابق صدر اور سیاسی حریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک، جمہوریت اور سیاست کو تباہ کرنے کے در پر ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ اس بار الیکشن میں اپنی فتح کے لیے ہر جائز و ناجائز حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ چاہے اس سے ملک اور جمہوریت کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ پہنچے۔

صدر جوبائیڈن نے ٹرمپ کی جماعت کے ارکان اسمبلی کو انتہا پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن جماعت ملک کی سالمیت اور جمہوریت کے لیے خطرہ بنتی جارہی ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بدلے اور انتقامی کارروائیوں کے دلدادہ ہیں جو آزادیٔ اظہارِ رائے اور قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن دوسری میعاد کے لیے بھی 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے اور اگر وہ جیت جاتے ہیں جو 86 سال کی عمر میں صدر بننے کا اعزاز حاصل کریں گے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024