امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کو شکست دے کر نیو ہیمشائر کی پرائمری بھی جیت لی۔ سابق صدر ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی سابق مندوب نکی ہیلی پر کئی ہزار ووٹوں کی برتری حاصل رہی۔ نیو ہیمشائر کے پرائمری انتخاب میں مد مقابل نکی ہیلی کو ہزاروں ووٹوں سے شکست دینے کے بعد ٹرمپ کا ایک بار پھر سرفہرست ری پبلکن صدارتی امیدوار بن کر ابھرنے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔
شکست کے باوجود نکی ہیلی نے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل رہنے کا اعلان کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ریپبلکن امیدوار بنانا بائیڈن کی جیت کے مترادف ہو گا۔ نکلی ہیلی دوڑ میں شامل رہیں تو جنوبی کیرولائنا میں الیکشن کی خاطر اگلے تین ہفتے تک ٹرمپ کیمپین کو اپنے وسائل کا کچھ حصہ نکی ہیلی کیخلاف بھی خرچ کرنا پڑے گا تاہم ٹرمپ کو یقین ہے کہ وہی صدارتی امیدوار بن کر سامنے آئیں گے۔