سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں دھاندلی کے مقدمے کی براہ راست نشریات کا مطالبہ کردیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کو تبدیل کرنے کی سازش کرنے کے الزام میں ان کے مقدمے کی براہ راست اور کمرہ عدالت میں ٹیلی ویژن کوریج کی اجازت کی درخواست کردی ہے۔
ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ امریکا اور اس سے باہر ہر شخص کو اس کیس کا براہ راست مطالعہ کرنے اور یہ دیکھنے کا موقع ملنا چاہئے۔
دوسری جانب امریکا میں کئی دہائیوں سے یہ قانون نافذ ہے کہ وفاقی عدالت میں فوجداری اور دیوانی کارروائیوں کی براہ نشریات نہیں دکھائی جاسکتیں، جس میں عام طور پر عوام ذاتی طور پر شرکت کر سکتے ہیں۔
سابق صدر ٹرمپ 4 مجرمانہ مقدمات اور متعدد دیوانی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، اور 2024 میں ریپبلکن پارٹی کی وائٹ ہاؤس نامزدگی کے مقابلے سے قبل قانونی خطرے کو ووٹروں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔