Monday, June 9, 2025, 9:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈونلڈ ٹرمپ چوتھی بارامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد

ڈونلڈ ٹرمپ چوتھی بارامن کے نوبل انعام کے لئے نامزد

ٹرمپ ابراہام اکارڈ پر دستخطوں میں اہم کردار ادا کرنے پر امن کے نوبل انعام کے حق دار ہیں : کلاڈیا ٹینی

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لئے چوتھی بار نامزد کیا گیا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی رکن کلاڈیا ٹینی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لئے نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابراہام اکارڈ پر دستخطوں میں اہم کردار ادا کرنے پر امن کے نوبل انعام کے حق دار ہیں ، اس معاہدے کا مقصد متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو معمول پر لانا ہے۔

امریکی رکن کانگرس کلاڈیا ٹینی پہلے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کر چکی ہیں۔

ستمبر 2020 میں اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے واشنگٹن میں دستاویزات پر دستخط کئے تھے، سہ فریقی معاہدے کو مغرب میں ابراہام اکارڈ سے موسوم کیا گیا تھا ۔اس سے قبل عرب ممالک میں صرف مصر اور اردن کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم تھے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024