103
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز دے دی۔
سابق امریکی صدر کے خلاف سرکاری گواہ بننے والے امریکی فوج کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی کیلئے موت کی سزا تجویز کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناؤنے جرم کی سزا موت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران نا اہلی سے قیادت کی جس کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہوئیں، اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کر دیا گیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکہ کے عوام کیلئے جشن منانے کا وقت ہوگا۔
