امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین میں تین برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے رواں ہفتے بات چیت متوقع ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ منگل کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات کروں گا۔
انھوں نے بتایا کہ ٹیلیفونک گفتگو میں روس ،یوکرین کی جنگ کے خاتمے سے متعلق بات چیت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین نے توتجویزمنظور کر لی تھی، روس یوکرینی فوج کو کرسک کےعلاقے سے باہر نکالنے کے قریب ہے، توانائی کے منصوبوں پر بھی پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
اسٹیو وٹکوف جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ماسکو میں (ان کے مطابق) ایک ’مثبت‘ ملاقات کے بعد واپس امریکہ پہنچے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ ’مجھے توقع ہے کہ اس ہفتے دونوں صدور ٹیلی فون پر آپس میں بات کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ہم یوکرینی قیادت سے بھی رابطے میں ہیں۔‘
اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ان کے خیال میں ٹرمپ اور پوتن کے درمیان بات چیت ’کافی اچھی اور مثبت‘ رہے گی۔
اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان 30 روزہ جنگ بندی کی اپنی تجویز پر روس کی تائید حاصل کریں۔
اس سے قبل جمعے کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’اس خوفناک اور خونی جنگ کے خاتمے کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے۔‘