انڈین ٹیم ورلڈ گروپ ون میں پہنچ گئی اور پاکستان ورلڈ گروپ ٹو تک ہی محدود رہا۔
اتوار کو اسلام آباد میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے کورٹس پر کھیلے گئے میچز میں انڈین کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
دوسرے روز کا کھیل بھی انڈیا نے اپنے نام کیا۔ اس نے ڈبلز مقابلہ جیت کر صفر تین کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
ڈبلز مقابلے میں انڈیا کے یوکی بھامری اور ساکیتھ مائی نینی کی جوڑی نے پاکستان کے عقیل خان اور مزمل مرتضٰی کو چھ دو اور سات چھ سے شکست دی، جس کے بعد ٹائی کگ آخری ڈبلز مقابلے کی نوبت ہی نہ آئی۔
گذشتہ روز کے سنگلز مقابلے بھی انڈیا نے اپنے نام کیے تھے۔
پہلے سنگلز میچ میں اعصام الحق کو انڈین پلیٸر رام کمار رما ناتھن کے ہاتھوں شکست ہوئی۔
دوسرے سنگلز میچ میں انڈین کھلاڑی سری رام بالاجی نے پاکستان کے عقیل خان کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔