Saturday, April 19, 2025, 12:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈیوس کپ فائنلز: اٹلی اورسربیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ڈیوس کپ فائنلز: اٹلی اورسربیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ڈیوس کپ فائنلز کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 نومبر کو سپین میں ہی کھیلا جائے گا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ، سربیا نے برطانیہ کو اور اٹلی نے نیدرلینڈزکوشکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔

مارٹن کارپینا ایرینا، ملاگا ، سپین میں کھیلے گئے ڈیوس کپ فائنلز کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں اٹلی کی ٹیم نے حریف نیدرلینڈز کو 1-2 سے شکست دے کر ٹاپ فور راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں سربین ٹیم نے حریف برطانوی ٹیم کو با آسانی 0-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

یوں ڈیوس کپ فائنلز کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، فن لینڈ،آسٹریلیا ، سربیا اور اٹلی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

banner

ڈیوس کپ فائنلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں فن لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں اٹلی اور سربیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ڈیوس کپ فائنلز کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 26 نومبر کو سپین میں ہی کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024