Thursday, September 19, 2024, 10:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پرخود کش حملہ ، 23 فوجی جوان ہلاک

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پرخود کش حملہ ، 23 فوجی جوان ہلاک

مختلف کارروائیوں میں 27 دہشت گرد بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر

by NWMNewsDesk
0 comment

 سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 27 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 11اور 12 دسمبر کی درمیانی رات دہشتگردوں کی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں جس پر ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس دوران 17 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آج صبح 6 دہشتگردوں نے دارابن میں سکیورٹی فورس کی پوسٹ پرحملہ کیا جس دوران سکیورٹی فورسز نے چوکی پر دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی تاہم اس کے بعد دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کو چوکی سے ٹکرادیا جس  سے عمارت گرگئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں تمام 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ اس دوران 23 جوان بھی جان سے گئے۔

banner

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ درازندہ کے علاقے میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا گیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 جوان ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کے قتل میں بھی سرگرم تھے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں موجود دہشتگرد کو ختم کرنے کےلیے کلیئرنس آپریشنز کیے جا رہے ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024