Tuesday, June 10, 2025, 9:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان تاریخ رقم کرکے سیمی فائنل میں جا پہنچا

کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان تاریخ رقم کرکے سیمی فائنل میں جا پہنچا

بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست

by NWMNewsDesk
0 comment

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی اور یوں افغان ٹیم پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

افغانستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا، بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔

افغانستان کی اننگز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔

بنگلہ ٹائیگرز 105 رنز ہی بناسکے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

banner

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں گروپ ون کی ٹیمیں افغانستان اور بنگلہ دیش کنگز ٹاؤن میں مدمقابل ہیں جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کپتان راشد خان 19، ابراہیم زردان 18 اور عظمت اللّٰہ عمر زئی 10 رنز بنا سکے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3، مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے آرنس ویل گراؤنڈ میں مدمقابل تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024