Saturday, December 21, 2024, 9:01 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کابل میں چند روز میں تیسرا بم دھماکہ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کابل میں چند روز میں تیسرا بم دھماکہ، 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ایک ہفتے میں تین بم دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان دارالحکومت کابل میں ایک ہفتے کے دوران تیسرا بم دھماکہ ہوا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

کابل پولیس کے ترجمان خالد زادران کا کہنا ہے کہ گرینیڈ کا دھماکا دشت برچی کے علاقے میں تجارتی مرکز کے باہر ہوا، اس علاقے میں ہزارہ برادری کی اکثریت ہے۔

زادران نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران یہ افغان دارالحکومت میں تیسرا بم دھماکا ہے، اس سے قبل ہونیوالے دھماکوں میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

banner

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران اس علاقے میں یہ دوسرا خوفناک دھماکا ہے، اس سے قبل ہفتہ کو ایک بس میں نصب بم کے دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے، جس کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے قبول کی تھی۔

کابل کے مشرقی علاقے میں اس کے اگلے روز ہونیوالے دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے، بم منی وین کے قریب ٹھیلے میں چھپایا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024