Thursday, March 13, 2025, 5:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کارگل جنگ میں سپورٹ پر بھارت غزہ جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ دے رہا ہے: سابق اسرائیلی سفیر کا دعویٰ

کارگل جنگ میں سپورٹ پر بھارت غزہ جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ دے رہا ہے: سابق اسرائیلی سفیر کا دعویٰ

بھارت نے اسرائیل کو 20 جدید ترین Hermes 900 ڈرونز فراہم کئے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارت کی جانب سے 1999 کی کارگل جنگ میں اسرائیلی تعاون پر اب غزہ جنگ کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

یہ دعویٰ اسرائیل کے ایک سابق سفیر Daniel Carmon نے کیا جو بھارت میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں Daniel Carmon نے کہا کہ اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک تھا جس نے کارگل جنگ کے دوران بھارت کو اسلحہ فراہم کیا تھا۔

2014 سے 2018 کے دوران بھارت میں اسرائیلی سفیر کے طور پر کام کرنے والے Daniel Carmon نے کہا کہ ‘بھارتیوں کی جانب سے ہمیں ہمیشہ یاد دلایا جاتا تھا کہ اسرائیل کارگل جنگ کے دوران ہمارے ساتھ تھا، بھارتی کبھی اس بات کو بھول نہیں سکتے اور اب وہ ممکنہ طور پر احسان کا بدلہ چکا رہے ہیں’۔

banner

سابق اسرائیلی سفیر کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے غزہ جنگ کے لیے ڈرونز اور گولہ بارود اسرائیل کو سپلائی کیا گیا ہے۔

فروری 2024 میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے اسرائیل کو 20 جدید ترین Hermes 900 ڈرونز فراہم کیے گئے تھے۔

یہ ڈرونز حیدرآباد دکن کی فیکٹری میں تیار کیے گئے اور اس فیکٹری کو اسرائیل نے ہی قائم کیا تھا۔

مئی میں اسپین نے ایک مال بردار بحری جہاز کو بھارت سے اسرائیل جاتے ہوئے روکا تھا۔

اس بحری جہاز میں 27 ٹن فوجی سپلائی موجود تھی۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ان رپورٹس کی تصدیق نہیں کی گئی اور اب سابق اسرائیلی سفیر کے بیان پر بھی کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024