Thursday, November 21, 2024, 1:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کالج میں زیر تعلیم 19 سالہ لڑکی دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی

کالج میں زیر تعلیم 19 سالہ لڑکی دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی بن گئی

برازیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیویا ویگوٹ دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی شخصیت ایک ایسی لڑکی ہے جو اب بھی کالج میں زیرتعلیم ہے۔

امریکی جریدے فوربز کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیویا ویگوٹ دنیا کی سب سے کم عمر ارب پتی ہیں۔

یہ اعزاز انہیں خاندان سے ورثے میں ملنے والی دولت کی وجہ سے ملا ہے۔

کالج میں زیر تعلیم لیویا ویگوٹ ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز (3 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) دولت کی مالک ہیں۔

banner

لیویا ویگوٹ اور ان کی 26 سالہ بہن ڈورا ویگوٹ اپنے آنجہانی دادا کی برقی مصنوعات بنانے والی کمپنی WEG کے 3، 3 فیصد حصص کی مالک ہیں۔

یہ کمپنی 135 سے زائد ممالک میں برقی مصنوعات برآمد کرتی ہے۔

درحقیقت اس کمپنی سے جڑے مزید 28 افراد بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہیں جن میں سے کچھ لیویا ویگوٹ کے رشتے دار بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں ایک اور 19 سالہ ارب پتی بھی موجود ہے مگر وہ لیویا ویگوٹ سے 2 ماہ بڑا ہونے کے باعث سب سے کم عمر ارب پتی کا اعزاز اپنے نام نہیں کر سکا۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ Clemente Del Vecchio کے اثاثوں کی مالیت 4.7 ارب ڈالرز ہے جو ایک آئی گلاسز بنانے والی کمپنی کے وارثوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024