Saturday, April 19, 2025, 5:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کالعدم ٹی ٹی پی کے خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا کمانڈر مارا گیا

کالعدم ٹی ٹی پی کے خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا کمانڈر مارا گیا

ہلاک دہشت گرد سابق تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

سوات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سابق تحریک طالبان سوات کا خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔

پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پر فضا گٹ سوات میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہو گیا۔

ہلاک دہشتگرد کمانڈر نیک محمد سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا، اور سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا۔

دہشتگرد نیک محمد سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا، اور سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہو گیا تھا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024