امریکی ریاست نیو جرسی میں سینیٹ پرائمری میں ڈیموکریٹک کانگریس مین اینڈی کم نے کامیابی حاصل کی، جس سے وہ ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب جھکاؤ رکھنے والی ریاست میں ایک مضبوط پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
کم نے اپنے مدمقابل مزدور رہنما پیٹریشا کیمپوس میڈینا اور عوامی سطح کے پرانے منتظم لارنس ہیم کو شکست دی
کم نے گزشتہ سال باب مینینڈیز کے خلاف الزامات کا اعلان ہونے کے بعد اپنی انتخابی مہم کا اعلان کیا تھا۔
کم سابق صدر براک اوباما کی قومی سلامتی کے سابق سیکیورٹی عہدے دار رہ چکے ہیں اور انہوں نے 2018 میں کانگریس کے انتخابات میں ایک ریپبلکن رکن کانگریس کو شکست دی تھی اور عدالت میں ایک مقدمہ جیتا تھا، جس نے بڑے پیمانے پر اس نظر سے دیکھے جانے والے نیوجرسی کے اس منفرد نظام کو زمین بوس کر دیا کہ پرائمری میں جیت سیاسی آقاؤں کے اثر و رسوخ سے ملتی ہے۔
کم نے اپنے ایک بیان میں کہا، ’ہماری آج کی جیت عوام کی طاقت سے چلنے والی ایک تحریک کے لیے شاندار فتح ہے، جو کرپشن کے خلاف متحرک ہوئی ہے اور نیوجرسی کی مشینی سیاست کے سامنے کھڑی ہے‘۔
انہوں نے یہ کامیابی ایک ایسے وقت میں حاصل کی ہے جب کہ ایک روز قبل ڈیموکریٹ سینیٹر باب مینینڈیز نے بدعنوانی سے متعلق ایک وفاقی مقدمے کی بنا پر آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹر مینیڈیز نے ایک آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑنے کے لیے ٹرینٹن میں اپنے کاغذات جمع کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ اس سال موسم گرما میں خود پر عائد الزامات سے بری ہو جائیں گے۔