Monday, July 21, 2025, 8:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کانگریس کی طرف سے امداد روکنے کے بعد بائیڈن کی یوکرینی صدر کو دعوت

کانگریس کی طرف سے امداد روکنے کے بعد بائیڈن کی یوکرینی صدر کو دعوت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں آنے کی دعوت دی تاکہ یوکرین کی “فوری ضروریات” پر بات چیت کی جا سکے۔

یہ دعوت ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکی کانگریس کی جانب سے یوکرین کو فوری طور پر درکار فوجی امداد کی منظوری روک دی گئی ہے۔

امریکی صدارتی ترجمان کیرین جین پیئر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں صدور روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے “یوکرین کی فوری ضروریات” اور “اس نازک لمحے میں امریکی حمایت جاری رکھنے کی اہم اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن اور زیلنسکی کے درمیان ملاقات ایک نازک لمحے پر ہورہی ہے، کیونکہ روس بھاری میزائلوں اور ڈرونز سے یوکرین کے خلاف مہم تیز کررہا ہے۔

banner

یوکرین کے ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس اجلاس میں “یوکرین اور امریکا کے درمیان مزید دفاعی تعاون، خاص طور پر ہتھیاروں اور فضائی دفاعی نظام کی تیاری کے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے باہمی تعاون کی کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
؎

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024