Thursday, November 21, 2024, 6:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کانگو میں اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک

کانگو میں اسٹیڈیم میں ہونے والے کنسرٹ میں بھگدڑ سے 7 افراد ہلاک

موسیقی کے پروگرام میں 30 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

جمہوریہ کانگو کے دارالحکومت کے ایک اسٹیڈیم میں ملک کے معروف گلوکار کا کنسرٹ جاری تھا جس کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں ایک فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کانگو کے اسٹیڈیم میں گلوکار مائیک کالمبائی کو سننے کے لیے ان کے 30 ہزار سے زائد مداح موجود تھے۔ داخلی اور خارجی دروازوں پر بھیڑ جمع تھی۔

اسی دوران دھکم پیل سے درجنوں مداح زمین پر گر گئے اور کچلے گئے جس سے بھگدڑ مچ گئی اور معاملہ پولیس کے قابو سے باہر ہوگیا۔ درجنوں مداحوں کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

بھگدڑ مچنے سے کم از کم 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جب کہ درجنوں زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

banner

کنسرٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موسیقی کے پروگرام میں 30 ہزار سے زائد لوگ موجود تھے جب کہ اسٹیڈیم میں 80 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024