109
افریقی ملک کانگو کے جنوبی علاقے میں میں شدید بارشوں بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے
کانگو کے جنوبی صوبے کیوو کے دارالحکومت بوکاوو میں ہونے والی شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں سیکڑوں مکانات مٹی میں دب گئے جس کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے پہاڑی قصبوں کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دی گئی ہیں۔
