Saturday, May 31, 2025, 6:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی، لیاری میں دستی بم حملہ میں خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 8 زخمی

کراچی، لیاری میں دستی بم حملہ میں خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 8 زخمی

دہشت گردوں نے تاجر علی ولی کے مکان پر دستی بم حملہ کیا، پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

شہر قائد کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ لیاری کے علاقے بہار کالونی میں واقع اے روڈ کی گلی نمبر ایک میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے میں نتیجے میں چار خواتین، دو بچیاں اور ایک بچہ زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے لنڈے کے کاروبار سے وابستہ تاجر علی ولی کے مکان پر دستی بم حملہ کیا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024