Thursday, September 19, 2024, 12:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق، درجنوں دکانیں جل گئیں

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق، درجنوں دکانیں جل گئیں

12 گاڑیوں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ پر قابو پایا، فائر ریسکیو کمانڈر

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے راشد منہاس روڈ پر قائم شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں اب تک 11 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال کے حکام کے مطابق 9 میتوں کو جناح جب کہ ایک سول اور ایک کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات جناح اسپتال کابتانا ہے کہ جاں بحق اورزخمی ہونے والے تمام مرد ہی ہیں جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صبح 6 بجے لگنے والی آگ عمارت کی چھٹی منزل سے چوتھی منزل تک پھیلی جس وجہ سے درجنوں دکانیں جل گئی ہیں جب کہ کثیر المنزلہ مال اور اطراف کی عمارتوں کی بجلی معطل کردی گئی ہے۔

banner

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 12 گاڑیاں، 2 اسنارکل اور تقریباً 50 فائر فائٹر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر ریسکیو کمانڈر ہمایوں خان کا بتانا ہے کہ عمارت میں آگ ممکنہ طورپر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں تھا، سینٹرلی ائیرکنڈیشنڈ ہونے کے باعث ہوا کے اخراج کا راستہ نہیں تھا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024