Thursday, November 21, 2024, 6:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی سمیت ملک کے 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی سمیت ملک کے 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے، ترجمان وزارت صحت

by NWMNewsDesk
0 comment

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک کے 9 اضلاع سے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ اور حب کے ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا۔

ڈی آئی خان ، کراچی میں ملیر اور جنوبی کے نمونوں میں بھی وائرس پایا گیا۔

ترجمان کے مطابق تمام نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

banner

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کی منتقلی کو روکنے کا واحد ذریعہ پولیو ویکسین ہے، پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر بچوں کو معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024