پاکستان کے معاشی حب کراچی میں ایک اور بے روز گار شخص نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کر کے خودکش کر لی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے وائر لیس گیٹ پر واقع فلک ناز اپارٹمنٹ کی چوتھی منزل پر قائم فلیٹ میں پیش آیا ، چالیس سالہ احسن رضا نے مبینہ طور پر 39 سالہ بیوی ندا اور بچوں چھ سالہ جبرائیل ، 5 سالہ میکائیل اور چار سالہ اُم ہانی کو سروں میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا اور خود کو پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایاکہ خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیا۔
اہل علاقہ کے مطابق متوفی احسن رضازشتہ چھ ماہ سے بے روزگار اور شدید معاشی پریشانیوں کا شکار تھا۔
دوسری جانب پولیس نے بتایاکہ کمرے سے ملزم احسن کا لکھا گیا خط ملا ہے جس میں ملزم نے اپنے لیپ ٹاپ میں محفوظ فائل کھولنے کا لکھا ہے۔
خط کے متن کے مطابق میں احسن رضا بیوی بچوں کا قتل اور خودکشی کررہا ہوں، لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر ایک فائل ضرور دیکھ لینا، لیب ٹاپ میں موجود فائل میں نے سب ٹوٹل کردیا ہے۔
پولیس نے لیپ ٹاپ میں موجود فائل کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ پولیس حکام کے مطابق فائل میں احسن نے واردات کا بیان لکھا ہوا ہے اور نوٹ میں گھریلو لین دین کی تفصیلات بھی لکھی ہیں۔
خودکشی کرنےوالا احسن رضا نے لکھاکہ اگر میں بچ جاؤں تو مجھے مار دینا، بچے اور بیوی تو سو رہے تھے انہیں پتہ بھی نہیں تھا۔
احسن رضا کا کہنا تھاکہ میں نے جس پستول سے فائرنگ کی وہ چوری کرکے لایا تھا۔