کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں
انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈکیتی میں پولیس افسران و اہلکار ملوث نکلے ہیں، آئی جی کے حکم پر ڈی ایس پی کو گرفتار جبکہ ایس ایس پی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ نے انکوائری رپورٹ آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو جمع کرادی۔ جس میں ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ڈی ایس پی عمیر باجاری کی غفلت اور لاپرواہی کا ذکر کیا گیا جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لانے کی سفارش کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شپ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کی جانب سے اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس میں پولیس پارٹی نے گھر میں ڈکیتی کرتے ہوئے 2 کروڑ روپے اور 60 سے 70 تولے سونا لوٹا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈکیتی میں پولیس موبائل اور پرائیویٹ گاڑیوں نے گلی کا گھیراؤ کیا اور پولیس افسران و اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی پھر وہ ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی
ے علاقے اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر ڈکیتی کی واردات کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں
انکوائری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈکیتی میں پولیس افسران و اہلکار ملوث نکلے ہیں، آئی جی کے حکم پر ڈی ایس پی کو گرفتار جبکہ ایس ایس پی کو
تشکیل دی تھی۔
13 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں پولیس چھاپے کو ڈکیتی قرار دیا گیا ہے، جس میں ایس ایس پی ساؤتھ عمران قریشی اور ٹرینی ڈی ایس پی عمیر طارق قصور وار قرار دیےگئے ہیں۔