Thursday, November 14, 2024, 12:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی میں ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کا انکشاف

کراچی میں ’زیکا وائرس‘ کی موجودگی کا انکشاف

 زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 2021 میں  پھیلنے والی وائرل بیماری کا معمہ حل ہوگیا۔
نجی یونیورسٹی کے محققین نےکراچی میں ‘زیکاوائرس’ کی موجودگی کاانکشاف کیا ہے۔
محققین کے مطابق 2021 اور 22 میں کراچی میں زیکا وائرس کے 2،2 کیس سامنے آئے۔
 زیکا وائرس کی موجودگی کی تصدیق یونیورسٹی آف واشنگٹن کی لیبارٹری سے بھی ہوئی، یہ وائرس ڈینگی اور چکن گنیا پھیلانے والے مچھروں میں پایا جاتا ہے۔
محققین کا بتانا ہےکہ 2021 میں ڈینگی جیسی علامات والی بیماری سےکراچی میں سیکڑوں لوگ متاثر ہوئے اور کراچی میں اس وقت بھی ڈینگی اور چکن گنیا اوران سے ملتی جلتی وباپھیلی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق کراچی میں اس سال ڈینگی سے کم ازکم 10 افرادکا انتقال ہوچکاہے۔
دوسری جانب قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کسی ادارے نے زیکا وائرس کی موجودگی سے آگاہ نہیں کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024