Saturday, April 19, 2025, 10:06 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی میں شدید گرمی کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق

کراچی میں شدید گرمی کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق

شہر قائد میں 24 گھنٹوں میں ہیٹ اسٹروک سے مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں شدید گرمی کے باعث مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جناح اسپتال کی پولیس سرجن ڈاکٹرسمعیہ کے مطابق جناح اسپتال میں گرمی سے جاں بحق دو افراد کی لاشیں لائی گئیں اور جاں بحق دونوں افرادکی شناخت نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ دو افراد کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جناح اسپتال میں چار دونوں میں ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ 10 افراد کو لایاگیا تھا۔

banner

شہر قائد میں 24 گھنٹوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں جو گرمی کی شدت کو برداشت نہیں کر سکے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جامع کلاتھ، گولیمار، سپر ہائی وے سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ فیڈرل بی ایریا کریم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

تمام لاشیں سرد خانے میں موجود ہیں، مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

کراچی شدید گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے اور ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہی۔

دوسری جانب کراچی آئندہ تین روز کے دوران جزوی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے اور گرمی کو محسوس کرنے کی شدت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گرمی اور دھوپ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024