Thursday, September 19, 2024, 12:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی میں 8 ماہ کے دوران 1599 بچے اغواء اور لاپتہ ہونے کا انکشاف

کراچی میں 8 ماہ کے دوران 1599 بچے اغواء اور لاپتہ ہونے کا انکشاف

1081 بچوں کو بازیاب کرایا گیا جبکہ 518 کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا

by NWMNewsDesk
0 comment

کراچی میں بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے پے درپے واقعات نے خوف کی لہر پیدا کردی۔

اعداد و شمار میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں 8 ماہ کے دوران 1599 بچے اغواء اور لاپتہ ہوئے، جن میں سے ایک ہزار 81 بچوں کو بازیاب کرالیا گیا تاہم 518 بچوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔

گزشتہ سال بچوں کے اغواء اور لاپتہ ہونے کے کل ایک ہزار 64 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جن میں 209 کا آج تک سراغ نہ لگایا جاسکا۔

ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے کہا کہ پچھلے 3 سے 4 سال میں گدا گروں کے خلاف کوئی کریک ڈاؤن نہیں کیا گیا، ہم بہت جلد اسی سلسلے میں کارروائی کرنے جارہے ہیں۔

banner

انہوں نے کہا کہ بڑے اسپتال انتظامی فقدان کے باعث ایسے واقعات کا شکار بنتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024