Friday, April 18, 2025, 1:47 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی پولیس کا نیوز ورلڈ سے وابستہ صحافی سید تابش کفیلی پر بہیمانہ تشدد

کراچی پولیس کا نیوز ورلڈ سے وابستہ صحافی سید تابش کفیلی پر بہیمانہ تشدد

پولیس اہلکاروں نے حادثے کی فوٹیج بنانے پر تابش کا مارا پیٹا، موبائل فون چھیننے کی کوشش

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک ٹریفک حادثے کی فوٹیج بنانے پر نیوز ورلڈ امریکہ کے نمائندہ خصؤصی سید تابش کفیلی پر بدترین تشدد کیا۔ تابش کفیلی کو نہ صرف حراست میں لیا گیا، بلکہ ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، جس کے بعد جائے حادثہ پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ موقع سے گزرنے والے رپورٹر سید تابش کفیلی نے حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے فوٹیج بنانا شروع کی، جو بظاہر پولیس کو ناگوار گزرا۔

تفصیلات کے مطابق ایک سادہ لباس میں ملبوس شخص نے تابش کفیلی سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، جس کے بعد سادہ لباس اور وردی میں ملبوس اہلکاروں نے تابش پر تشدد شروع کر دیا۔ رپورٹر نے بارہا اپنی شناخت کرائی اور بتایا کہ وہ میڈیا سے وابستہ ہیں، مگر اہلکاروں نے کوئی بات سنے بغیر ان پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کر دی۔

اہلکاروں نے تابش کو پولیس موبائل میں ڈال کر سرسید تھانے منتقل کیا ، جہاں راستے بھر صحافی کو بدترین تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024