Monday, June 2, 2025, 9:21 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی پولیس کی پھرتی، نجی بینک سے 87 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان 24 گھنٹےمیں گرفتار

کراچی پولیس کی پھرتی، نجی بینک سے 87 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان 24 گھنٹےمیں گرفتار

آئی جی سندھ نے پولیس کے لیے 10 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کردیا

by NWMNewsDesk
0 comment

کراچی میں گزشتہ روز شادمان ٹاؤن میں بینک ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان سے لوٹے گئے 87 لاکھ میں سے 80 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

پولیس نے ملزمان سے 87 لاکھ روپے میں سے 80 لاکھ روپے برآمد کرلیے،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 2 موٹرسائیکل، بینک کے گارڈز سے چھینا ہوا اسلحہ، کپڑے، ٹوپی، ماسک اور دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان میں اسحاق، صدیق، عبد الغفار ، منصور اور عمران شامل ہیں۔

ملزمان گارڈز کی غفلت اور چیکنگ نہ کرنے کی وجہ سے اسلحہ لے کر بینک میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئے، ملزمان اس سے قبل سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔

banner

آئی جی سندھ نے اہم کیس کو حل کرنے اور بینک سے لوٹی ہوئی رقم کی برآمدگی پر ایس ایس ڈسٹرکٹ سینٹرل اور پوری ٹیم کو شاباشی دی۔

آئی جی سندھ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے 10 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024