Monday, April 21, 2025, 3:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے میں پشاور زلمی کو شکست دیدی

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 8 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مشکل وکٹ پر مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم ڈیوڈ وارنر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سینچری اسکور کی، کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 3 گیندیں قبل 8 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

پشاور زلمی بیٹنگ

banner

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے صائم ایوب صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پچھلے میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے والے ٹام کوہلر کوڈ مور صرف 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ بابراعظم کئی مواقع ملنے کے باوجود اپنی نصف سینچری مکمل نہ کرسکے، وہ 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد حارث نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، حسین طلعت 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اوون 5 اور عبدالصمد 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ الزاری جوزف نے 13 گیندوں پر 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3 جب کہ میر حمزہ اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز بھی اچھا نہ رہا، ٹم سیفرٹ اننگز کی پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد جیمز ونز بھی تیسرے اوور میں محض 11 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

سعد بیگ کی اننگز بھی 9 رنز تک محدود رہی، عرفان نیازی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، محمد نبی نے 14 رنز بنائے، عباس آفریدی 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر وکٹیں گرنے کے باوجود ایک اینڈ سے ڈٹے رہے اور پی ایس ایل میں اپنی پہلی نصف سینچری مکمل کی، وہ 60 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جب کہ خوشدل شاہ 23 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے لک ووڈ نے 3، علی رضا نے 2 ، الزاری جوزف اور عارف یعقوب نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں 32

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024