131
کراچی کی خواجہ سرا سوسائٹی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے سڑکوں پر آگئی۔
خواجہ سراؤں نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔
احتجاج میں شریک شرکاء نےپاکستانی، فلسطینی پرچموں سمیت مختلف پلے کارڈ اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے
مظاہرین کا کہنا تھا عالمی برادی کو اسرائیلی بربریت کیوں نظر نہیں آ رہی ؟
ٹرانس جینڈر رہنما ڈاکٹر محرب معیز اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فلسطین تنازع کے حل کے لئے مستقل اقدامات کرنا ہوں گے۔