Saturday, April 19, 2025, 1:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق،،2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق،،2 افراد زخمی

حافظ نعیم الرحمان کا وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو جماعت اسلامی کا کونسلر تھا۔

پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے، حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال پہنچے اور الزام عائد کیا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کر رہی ہے، واقعہ حکومت کے لیے شرمناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024