66
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپر) نے کراچی کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی۔
کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا گیا، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کے فیصلے کے بعد پاور ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اس مد میں کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اور نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔
نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک کے لیے بجلی ایک روپے 49 پیسے سے 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کی گئی ہے۔
اس سے قبل نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری 27 ستمبر کو دی تھی۔