Tuesday, June 10, 2025, 2:00 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

رونالڈو نے یہ اعزاز سعودی پرو لیگ میں النصر اور الشباب کے میچ کے دوران حاصل کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، رونالڈو نے رواں سال اپنے گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا کھیل مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے اور رواں سال انہوں نے گولز کی نصف سنچری مکمل کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔

رونالڈو نے یہ اعزاز سعودی پرو لیگ میں النصر اور حریف کلب الشباب کے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول کیا جو رواں سال ان کا 50 واں گول تھا میچ میں ان کے علاوہ فوفین سایون مانے، عبدالرحمان اور ماران نے بھی گول کیے۔

banner

اس میچ میں النصر نے 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے فتح اپنے نام کی، اسی کے ساتھ رونالڈو کی ٹیم النصر نے سعودی پرو لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024