Monday, January 20, 2025, 7:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرم میں امدادی قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی

کرم میں امدادی قافلے پر حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 10ہوگئی

پولیس کا کہنا ہے کہ چھ ڈرائیورز کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سامان لے جانے والے قافلے پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھ ڈرائیورز کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کو نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر 33 گاڑیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹرکوں پر مشتمل قافلے میں مقامی تاجروں کو چاول، آٹا، کھانا، کوکنگ آئل، ادویات، پھل اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ پہنچائی جا رہی تھیں۔

banner

نامعلوم افراد نے جمعرات کو پولیس، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے حصار کے باوجود تھل ہنگو سے پاڑہ چنار اور دیگر علاقوں کی طرف جانے والے ٹرکوں کے قافلے پر فائرنگ کی تھی۔

ہلاک ہونے والوں میں دو سیکیورٹی اہلکار اور چار ڈرائیورز سمیت چار عام شہری شامل ہیں۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پانچ سے چھ ڈرائیورز کو اغوا کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں فرقہ وارانہ کشیدگی تو گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے۔ تاہم 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے بعد 22 نومبر کو بگن سمیت ضلع کے مختلف مقامات پر جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
ان پُرتشدد واقعات کے بعد علاقے میں صورتِ حال مزید خراب ہو گئی تھی اور راستوں کی بندش سے کرم میں اشیائے خورونوش اور ادویات کی قلت ہے۔

چند روز قبل کوہاٹ میں لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے والے گرینڈ جرگے نے امن معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ فریقین کی جانب سے 45، 45 افراد نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ لیکن اس واقعے نے امن معاہدے پر بھی سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024