Tuesday, June 10, 2025, 12:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کرپٹو لین دین میں دھوکہ دہی اور فراڈ میں اضافےکے بعدبرطانوی بینک کا پابندی کا فیصلہ

کرپٹو لین دین میں دھوکہ دہی اور فراڈ میں اضافےکے بعدبرطانوی بینک کا پابندی کا فیصلہ

ای میل کے ذریعے صارفین کو اپنی اس پالیسی میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

جے پی مورگن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانوی ریٹیل بینک چیس 16 اکتوبر سے دھوکہ دہی اور فراڈ میں اضافے کی وجہ سے صارفین کے کرپٹو کے ذریعے لین دین پر پابندی لگا دے گا۔

بینک کے ترجمان نے کہا “ہم نے برطانیہ کے صارفین کو نشانہ بنانے والے کرپٹو فراڈ کی تعداد میں اضافہ دیکھا ہے، اس لیے ہم نے چیس ڈیبٹ کارڈ پر کرپٹو اثاثوں کی خریداری یا چیس اکاؤنٹ سے کرپٹو سائٹ پر رقم کی منتقلی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بینک نے تصدیق کی کہ چیس نے ای میل کے ذریعے صارفین کو اپنی اس پالیسی میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا ہے۔ کرپٹو سے متعلق میڈیا آؤٹ لیٹ Coindesk نے منگل کو اس اقدام کی اطلاع دی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024