کشتی پر ہجرت کرکے ہالینڈ آنے والی کرد مسلمان خاتون دلان یسیل گوز عام انتخابات میں وزارت عظمیٰ کی امیدوار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق دلان 7سال کی عمر میں اپنی والدہ کے ساتھ ایک تارک وطن کے طور پر نیدرلینڈز پہنچی تھیں۔
پولز کے مطابق ممکنہ طور پر وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں پہلی بار ایک مسلمان کرد خاتون کامیاب ہوسکتی ہیں۔ اگرچہ ان کے حریف اور بھی امیدوار ہیں مگر پولز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ 46 سالہ وزیر انصاف دلان یسیلگوز ملک میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالنے کے قریب ہیں۔
پورٹس کے مطابق ن کی متوقع جیت کی صورت میں وہ مارک روٹےکی جانشین ہوں گی جو 13 سال سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز ہیں۔
Dylan Yeşilgoz نےنو سال قبل ایک ڈچ شخص سے شادی کی تاہم ان کی ابھی تک اولاد نہیں ہے۔ وہ ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پیدا ہوئیں اور اپنے ترک والدین کے ساتھ ایمسٹرڈیم میں پلی بڑھیں۔ وہیں وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئیں ۔