امریکی صدر جو بائیڈن کی پریس سکریٹری جین پیئر نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ جوبائیڈن اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باوجود اب بھی سفارتی حل ہو سکتا ہے۔
پریس سکریٹری جین پیئر نے کہا صدر کہتے ہمیں پر امید رہنا ہوگا اور سفارتی حل بہترین طریقہ ہے۔
لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اس وقت شدید اضافہ ہوگیا جب لبنان کے مختلف شہروں میں پیجر ڈیوائسز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے
دھماکوں کے نتیجے میں حزب اللہ کے جنگجوؤں اور بیروت میں موجود ایرانی سفیر سمیت لگ بھگ تین ہزار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پیجرز دھماکوں کے اگلے ہی دن واکی ٹاکیز کے پھٹنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور لگ بھگ 450 زخمی ہو گئے۔
حزب اللہ نے پیجرز کے منگل کو ہونے والے ہلاکت خیز دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اسرائیل کو ان دھماکوں کی سزا دی جائے گی۔