Monday, December 23, 2024, 4:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان

کمشنر راولپنڈی کا انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ ’میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے‘

by NWMNewsDesk
0 comment

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں ہونے والی انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

ہفتے کو راولپنڈی میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے مہینے پہلے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں ڈیوٹی ٹھیک سے نہیں کر سکا، قومی اسمبلی کے 13 کے حلقوں نتائج تبدیل کئے گئے، ہارے ہوئے امیدواروں کو جتوایا گیا۔

banner

لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں نے جو جرم کیا اس پر سزائے موت دی جائے، میرے سامنے پریزائیڈنگ افسران رو رہے تھے۔

کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ 1971 کا واقعہ دوبارہ ہو، فجر کی نماز کے بعد میں نے خودکشی کی کوشش کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024