Saturday, July 19, 2025, 3:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کمپیوٹر کے” کی بورڈ” میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا بٹن شامل کرنے کا اعلان

کمپیوٹر کے” کی بورڈ” میں آرٹیفیشل انٹیلی جینس کا بٹن شامل کرنے کا اعلان

کمپیوٹر کی بورڈ میں 30 سال بعد تبدیلی کی گئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کو آپریٹ کرنے والی کمپنی مائکرو سافٹ نے 30 سال بعد کی بورڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے اس میں نیا بٹن شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکروسافٹ نے کہا ہے کہ وہ “ونڈوز آپریٹنگ سسٹم” پر کام کرنے والے اپنے نئے پرسنل کمپیوٹرز میں ایک نئی” کی” شامل کر رہا ہے جس کو “پائلٹ کی” کہا جائے گا۔

مائکرو سافٹ نے بتایا کہ اب کی بورڈ میں موجود ونڈوز کے بٹن کی جگہ نیا بٹن کوپائلٹ (Copilot) شامل کیا جائے گا۔

نئے بٹن کوپائلٹ (Copilot) کو کلک کرتے ہی صارفین آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، صارفین اسی بٹن کے تحت ونڈوز کے فیچرز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

banner

نئے بٹن کے ساتھ ہی مائکرو سافٹ تمام کمپیوٹرز کو اے آئی ٹولز کے ساتھ منسلک کر دے گا اور صارفین بہت سارے کام کرنے کے دوران مصنوعی ذہانت کے فیچرز استعمال کر سکیں گے۔

پرسنل کی بورڈ کے ڈیزائن میں تبدیلی تین عشروں کی مدت میں مائیکروسافٹ کی سب سے بڑی تبدیلی ہو گی۔ اس سے پہلے 1990 کے عشرے میں ونڈوز نے ایک خصوصی” کی “متعارف کرائی تھی جس پر چار مختلف رنگوں کے چار ڈبے بنے ہوئے تھے۔ یہی نشان مائیکروسافٹ کا لوگو بھی تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024