70
انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے کوئینز کلب میں اے ٹی پی ایونٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے جاری ہیں
برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہوگئے۔
اے ٹی پی کوئینز کلب ٹینس مینز سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی جورڈن تھامسن اور 37 سالہ میزبان کھلاڑی اینڈی مرے آمنے سامنے تھے۔
میچ کے پہلے سیٹ میں آسٹریلوی جورڈن تھامسن کو اینڈی مرے کے خلاف 1-4 کی برتری تھی کہ انگلینڈ کے اینڈی مرے کمر کی تکلیف کی وجہ سے مقابلہ جاری نہ رکھ سکے اور میچ سے دستبردار ہوگئے۔
آسٹریلوی جورڈن تھامسن نے باآسانی کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
